ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ادھو ٹھاکرے پر سونیا گاندھی کا نہیں کوئی سیاسی دباؤ ،کانگریس صدر کے خط پر بولے سنجے راوت

ادھو ٹھاکرے پر سونیا گاندھی کا نہیں کوئی سیاسی دباؤ ،کانگریس صدر کے خط پر بولے سنجے راوت

Sat, 19 Dec 2020 22:25:48    S.O. News Service

نئی دہلی،19دسمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) شیوسینا کے ترجمان اور ممبر پارلیمنٹ سنجے راوت نے کہا ہے کہ مہاراشٹرا کی مہاوکاس آگاڈی حکومت پر کسی بھی اتحادی پارٹی کا دباؤ نہیں ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ کانگریس کی صدر سونیا گاندھی حکومت پر کوئی دباؤ نہیں ڈال رہی ہیں۔ راؤت نے کہا کہ سونیا گاندھی یو پی اے کی صدر ہیں اور انہوں نے مہاوکاس آگاڑی کی حکومت بنانے میں شرد پوار کے ساتھ اہم کردار ادا کیا ہے۔جب سونیا گاندھی نے ادھو ٹھاکرے کو ایک خط لکھا تو راؤت نے کہا کہ مہاوکاس آگاڑی کی حکومت تشکیل دیتے وقت ہم نے ایک مشترکہ کم سے کم پروگرام بنایا تھا، اس بارے میں ایک خط لکھا گیا ہے۔

شیوسینا کے ترجمان نے کہا کہ کامن کم سے کم پروگرام میں جو امور موجود تھے ان سے متعلق بہت سارے کام کورونا کی وجہ سے زیر التوا ہیں۔ خط میں بھی انہی کاموں کا تذکرہ کیا گیا ہے۔راوت نے واضح کیا کہ ہم کانگریس کے ساتھ اتحاد میں ہیں اور کانگریس ہم پر دباؤ ڈالنے کی سیاست نہیں کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سونیا گاندھی نے اپنے خط میں ریاست میں شیڈول کاسٹ اور قبائل کی فلاح و بہبود سے متعلق پروگراموں کا تذکرہ کیا ہے اور اس کا خیرمقدم کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ مہاوکاس آگاڑی حکومت ریاست کے عوام کی بہتری کے لئے آنے والے ہر مشورے کا خیرمقدم کرے گی۔


Share: